بيساکھي کا تیوہار منانے کے ليے سیکڑوں سکھ ياتري بھارت سے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ تیوہار میں شرکت کے لیے دنیا کے دیگر ملکوں سے بھی سکھ یاتری پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ بیساکھی کی مرکزی تقریب 14 اپریل کو حسن ابدال میں ہوگی۔
تصاویر: بھارتی سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد

1
بیساکھی کا تہوار منانے کے لے 1700 سے زائد بھارتی سکھ ياتری خصوصي ريل گاڑيوں کے ذريعے واہگہ کے راستے جمعرات کو پاکستان پہنچے۔

2
سکھ یاتریوں کی آمد کے موقع پر واہگہ کے سرحدی اسٹیشن پر خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

3
پاکستان پہنچنے پر یاتریوں کا پاکستان سکھ گوردوارہ پربھندک کميٹي اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے نمائندوں نے پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا۔

4
پاکستان پہنچنے پر سکھ ياتريوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کی زمين ان کے ليے بہت مقدس ہے اور يہاں آ کر مذہبي رسومات ادا کرنے میں انہيں بہت سکون ملتا ہے۔