رسائی کے لنکس

مشترکہ صنعتی کمپلیکس کی بحالی پر کوریائی ممالک متفق


ایک بیان میں کہا گیا کہ طرفین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جنوبی کوریا کی کمپنیاں رواں سال ٹیکس ادا نہیں کریں گی۔

شمالی و جنوبی کوریا نے مشترکہ صنعتی زون کو آئندہ پیر سے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔

سیول میں یونیفیکیشن کی وزارت نے کہا ہے کہ مذاکراتکاروں کے درمیان کائی سونگ صنعتی کمپلیکس پر طویل مشاورت بدھ کو مکمل ہوئی جس میں ایک معاہدے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں فریق اس کمپلیکس کو دوبارہ کھولنے پر گزشتہ ماہ وقتی طورپر رضا مند ہوئے تھے۔ یہ کمپلیکس اپریل میں شمالی کوریا نے بند کردیا تھا۔ لیکن سیول اس بندش سے اس کی کمپنیوں کو ہونے والے نقصان کے ازالے کا مطالبہ اور اس بات کی یقین دہانی چاہتا رہا ہے کہ آئندہ دونوں ملکوں کے کشیدہ حالات اس کمپلیکس پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔

جنوب کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ طرفین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جنوبی کوریا کی کمپنیاں رواں سال ٹیکس ادا نہیں کریں گی۔ مزید برآں یہاں غیر ملکی سرمایہ کاری پر بھی اتفاق کیا گیا جس سے مستقبل میں اس کمپلیکس کو بند کرنا مشکل ہوگا۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے کائی سونگ صنعتی کمپلیکس 16 ستمبر کو دوبارہ کھولے جانے کی تصدیق کی ہے تاہم اس کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
XS
SM
MD
LG