رسائی کے لنکس

بھارت: روہت شرما کے مداح نے وراٹ کوہلی کے فین کو قتل کر دیا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے ضلع اریالور میں بہترین بھارتی کرکٹر سے متعلق بحث پر بلے باز روہت شرما کے مداح 21 سالہ ونگش نے نشے کی حالت میں وراٹ کوہلی کے فین اور اپنے دوست دھرما راج کو مبینہ طور پر قتل کر دیا۔

بھارتی اخبار 'انڈین ایکسپریس' کے مطابق 24 سالہ مقتول پی ونگش اور ملزم ایس دھرما راج کا تعلق گاؤں پائیور سے ہے۔

مقتول ونگش آئی ٹی آئی کی تعلیم مکمل کی تھی اور ملازمت کے لیے سنگا پور جانے کے لیے ویزے کے انتظار میں تھے۔

رپورٹس کے مطابق دونوں دوست کرکٹ کا مداح تھے۔

کیلا پالر پولیس کے مطابق یہ واقع منگل کی رات اس وقت پیش آیا جب دونوں دوست سڈکو انڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب واقع کھلی جگہ پر ملے اور دونوں نے شراب پی رکھی تھی جب کہ وہ کرکٹ پر بحث کر رہے تھے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول ونگش بھارتی بلے باز روہت شرما کے مداح تھے جو کہ انڈین پریمیئر لیگ میں ممبئی انڈینز کو سپورٹ کرتے تھے۔ جب کہ دھرما راج بھارتی بلے باز وراٹ کوہلی کے مداح ہیں اور وہ رائل چیلنجرز بنگلور کے سپورٹرز تھے۔

امریکہ کا 150 سال پرانا کرکٹ کلب
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:41 0:00

رپورٹس کے مطابق دونوں کے درمیان ہونے والی بحث کے دوران ونگش نے مبینہ طور پر رائل چیلنجرز بنگلور اور وراٹ کوہلی کا مذاق اڑایا تھا۔

اس کے علاوہ ونگش کو باڈی شیمنگ کی عادت بھی تھی اور اس دن ونگش نے رائل چیلنجرز بنگلور کا موازنہ اور دھرما راج کے بولتے ہوئے اٹکنے کی دشواری کا مذاق بھی اڑایا۔

پولیس رپورٹس کے مطابق اس کے رد عمل میں دھرما راج مشتعل ہو گئے اور انہوں نے ونگش پر بوتل سے حملہ کر دیا۔

جس کے بعد دھرما راج نے کرکٹ بیٹ سے ونگش کے سر پر مارا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

XS
SM
MD
LG