رسائی کے لنکس

میکسیکو جیل پر حملہ، محافظوں سمیت 17 ہلاک، گینگ سرغنہ سمیت 25 قیدی فرار


جیل پر حملے اور قیدیوں کے فرار کے بعد میکسیکو کے فوجیوں نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا۔2 جنوری 2023
جیل پر حملے اور قیدیوں کے فرار کے بعد میکسیکو کے فوجیوں نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا۔2 جنوری 2023

میکسیکو کے حکام کے مطابق ایل پاسو، ٹیکساس سرحد کے پار سیوڈاڈ ہواریز میں ریاستی جیل پر حملے کے بعد مرنے والوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے، جب کہ رائٹرز کی رپورٹ میں یہ تعداد 19 بتائی گئی ہے ۔

سیکیورٹی سے متعلق عہدے دار روزا آئسلا راڈریگر نے پیر کے روز بتایا کہ اس حملے میں جیل کے دس محافظ ہلاک ہوئے۔ان کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز بکتر بند گاڑیوں میں سوار لوگ مسلح ہو کر ریاستی جیل پہنچے اور داخلی دروازے کے رہائشی کوارٹرز پر حملہ کیا۔ اس موقع پر ہونے والی بھگدڑ کے دوران25 قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

راڈریگر کا کہنا تھا فرار ہونے والوں کا تعلق میکسیکلز گینگ اور کابورکا کارٹل سے تھاجس میں ان کا سرغنہ بھی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فوجیوں اور ریاستی پولیس نے جیل کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا ہے۔ جیل کے معائنے کے دوران انہیں پتہ چلا کہ قیدیوں کی دس کوٹھریوں میں وی آئی پی جیسی سہولتیں موجود تھیں جن میں ٹیلی وژن بھی تھے۔ ایک کوٹھری میں نقدی سے بھرا ہوا ایک سیف بھی موجود تھا۔

اس سے پہلے کی خبروں میں 10 محافظوں سمیت ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 بتائی گئی تھی۔

ریاست چیواوا کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ صبح سویرے حملہ متعدد مسلح گاڑیاں گاڑیوں میں سوار ہو کر آنے والوں نے کیا اور محافظوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے انہیں سنبھلنے کا موقع ہی نہ ملا۔ اس دوران 24 قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں کے علاوہ 13 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ریاست چیواوا ٹیکساس کے پاس ایک خودمختار علاقہ ہے جہاں جرائم پیشہ افراد اور ڈرگ مافیا کے کا رندوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

اگست کے مہینے میں اسی جیل میں شروع ہونے والے بلوے واریز کی سڑکوں تک پھیل گئے تھے اور تشدد میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اس واقعے میں، جیل کے اندر دو قیدیوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا اور پھر مبینہ گینگ کے ارکان نے قصبے میں فائرنگ شروع کر دی تھی، جس میں ایک ریستوران میں ایک اشتہاری مہم کے دوران، ایک ریڈیو سٹیشن کے چار ملازمین ہلاک ہو گئے تھے۔

نیوز منٹ: مافیہ کا باس گرفتار
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:00 0:00

میکسیکو کی جیلوں میں تشدد کے واقعات کثرت سے ہوتے ہیں، بشمول کچھ ایسی جیلوں کےجہاں حکام صرف برائے نام کنٹرول رکھتے ہیں۔ حریف گروہوں کے قیدیوں کے درمیان باقاعدگی سے جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں جو واریز جیسے مقامات پر منشیات کے کارٹلز کے لیے پراکسی کا کام کرتے ہیں۔

ریاستی پراسیکیوٹر کے دفتر کے بیان کے مطابق، اتوار کو جیل پر حملے سے کچھ دیر پہلے، میونسپل پولیس پر حملہ کیا گیا جو تعاقب کے بعد چار افراد کو پکڑنے میں کامیاب ہو گئی۔ بعد میں، پولیس نے ایک ایس یو وی میں سفر کرنے والے دو مبینہ بندوق برداروں کو ہلاک کر دیا۔

XS
SM
MD
LG