رسائی کے لنکس

امن عمل کی بحالی، کیری کی اردن میں مصروفیات


عمان آمد
عمان آمد

اُنھوں نے کہا ہے کہ دونوں طرف کے عہدے داروں سے ہونے والی گذشتہ ماہ کی بات چیت میں ’حقیقی پیش رفت‘ حاصل ہوئی ہے، تاہم وہ اِس دورے میں اسرائیلی حکام سے ملاقات کا ارادہ نہیں رکھتے

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے منگل کے روز اردن میں مذاکرات کے ایک نئے دور کا آغاز کیا، جِس کا مقصد اسرائیل فلسطین امن مذاکرات کی بحالی کی جستجو کرنا ہے۔

عمان میں، کیری نے اردن کے وزیر خارجہ ناصر جودے سے ملاقات کی جب کہ شام گئے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ عمان میں کیری کی اردن کے شاہ عبد اللہ سے ملاقات متوقع ہے۔

تعطل کا شکار اسرائیل فلسطین امن مذاکرات کی فوری بحالی کیری کی ایک اہم ترجیح ہے۔

اُنھوں نے کہا ہے کہ دونوں طرف کے عہدے داروں سے ہونے والی گذشتہ ماہ کی بات چیت میں ’حقیقی پیش رفت‘ حاصل ہوئی ہے، تاہم وہ اِس دورے میں اسرائیلی حکام سے ملاقات کا ارادہ نہیں رکھتے۔

امریکہ واپسی سے قبل، اردن ہی میں، وزیر خارجہ عرب لیگ کے اہل کاروں سے گفتگو کرنے والے ہیں، جِس میں مصر کے بڑھتے ہوئے تناؤ اور شام کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال کے بارے میں بات چیت متوقع ہے۔

اِس سال کے اوائل میں امریکہ کے وزیر خارجہ بننے کے بعد خطے کی طرف کیری کا یہ چھٹا دورہ ہے۔

ایک اور خبر کے مطابق، اسرائیلی وزیر اعظم بینجامن نتین یاہو نے یورپی یونین کی نئے ہدایت نامے پر نکتہ چینی کی جِس میں اتحاد کے رُکن ممالک پر فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کے لیے اُن کی طرف سےرقوم کی فراہمی پر پابندی لگائی گئی ہے۔

ہنگامی وزارتی اجلاس سے خطاب میں مسٹر نتین یاہو نے کہا کہ اپنی سرحدوں کے بارے میں اسرائیل کسی بیرونی فتوے کو قبول نہیں کرے گا۔

اُنھوں نے کہا کہ اسرائیل کی سرزمین کے بارے میں فیصلے فلسطینیوں کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کے ذریعے ہی ہو سکتے ہیں۔


فلسطینی عہدے داروں نے یورپی یونین کی ہدایات کا خیرمقدم کیا ہے۔

اُن کا خیال ہے کہ اسرائیل کے ساتھ آئندہ کی سرحد 1967ء کی چھ روزہ جنگ سے قبل کی خطوط کی بنیاد پر طے ہونی چاہیئے۔
XS
SM
MD
LG