بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں مسلح گروہوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان وفتاً فوقتاً جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں جس کی وجہ سے وہاں رہنے والوں کی املاک کو نقصان بھی پہنچتا ہے۔ ضلع شوپیاں کے ایک گاؤں راول پورہ میں حالیہ کارروائی میں متعدد گھروں کو نقصان پہنچا۔متاثرین نے الزام لگایا کہ جھڑپ کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے جان بوجھ کر بارودی مواد کی مدد سے ان کے گھروں کو نشانہ بنایا۔ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ املاک کو نقصان عسکریت پسندوں سے ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں ہوا ہے۔
بھارتی کشمیر میں جھڑپوں سے املاک کا نقصان

5
تباہ ہونے والے مکانات سے دھواں اٹھ رہا ہے جب کہ لوگ قریب کھڑے ہوئے ہیں۔

6
جھڑپ کے بعد علاقہ مکین متاثرہ گھروں کے باہر جمع ہوئے۔

7
کئی افراد کے گھروں کے متعدد حصے مکمل طور پر تباہ ہوئے۔

8
جھڑپ کے دوران کئی گھروں کے شیشے فائرنگ کے باعث ٹوٹے۔