رسائی کے لنکس

نئی تعمیرات میں گم ہو رہی ہے ایک تاریخی یادگار

جدید ترین شاپنگ مالز اور آسمان سے باتیں کرتی عمارتوں، زمین کے دن دگنی اور رات چوگنی بڑھتی قیمتوں اور کرایوں کے سبب کراچی کا ساحل ’عام آدمی‘ کی پہنچ سے دور ہوتا جارہا ہے

اسی قطعہ اراضی پر واقع ایک تاریخی یادگار ’جہانگیر کوٹھاری پریڈ‘ بھی نئی تعمیرات، بل کھاتے پلوں اور زمین دوز راستوں کے جھرمٹ میں ’گم‘ ہونے لگی ہے۔

دس فروری 1919ء میں جبکہ کراچی اور ممبئی ایک ہی سرزمین کا حصہ ہوا کرتے تھے، اس کے گورنر جارج لائیڈ کے ہاتھوں حد نگاہ تک چوکڑیاں بھرتے سمندر کے کنارے ایک تفریح گاہ کے طور پر تعمیر ہونا شروع ہوا تھا۔ لیکن، کلفٹن کے ساحل پر واقع اس عمارت کو آج نگاہ بھر کر دیکھنے والا بھی کوئی نہیں رہا۔

جودھ پوری سرخ پتھروں سے تعمیر کر دہ ’جہانگیر کوٹھاری پریڈ‘ پر صدیوں نے کس قسم کے آثار چھوڑے، کون سی جدید عمارتیں اسے گمشدہ بنا رہی ہیں، پیش ہیں کچھ تصویری جھلکیاں:

مزید لوڈ کریں

16x9 Image

وسیم صدیقی

Waseem A. Siddiqui reports for VOA Urdu Web from Karachi
XS
SM
MD
LG