رسائی کے لنکس

داعش سے مبینہ سازباز، اردن کے آٹھ شہری گرفتار


فائل
فائل

’حالیہ دِنوں، حراست میں لیے جانے والے یہ افراد، داعش کے ارکان ہیں۔ گروپ انسانی آبادی میں دہشت اور افراتفری پھیلانے کے عزائم رکھتے تھے‘: حکام

اردن میں اہل کاروں نے ملک میں’دہشت گرد کارروائیوں‘ کی سازش رچانے کے الزام پر 11 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

سکیورٹی عہدے داروں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ حالیہ دِنوں حراست میں لیے جانے والے یہ افراد داعش کے ارکان ہیں۔

سرکاری ابلاغِ عامہ کے مطابق، گروپ ’انسانی آبادی میں دہشت اور افراتفری پھیلانے‘ کے عزائم رکھتے تھے۔


اس سے قبل، اِسی ماہ، مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اردن کے اِن آٹھ شہریوں پر دولت اسلامیہ میں شرکت، اِس کے فروغ اور بھرتی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

اِس انتہا پسند اسلام نواز گروہ نے اردن کے ہمسایہ عراق اور شام کے حصوں پر کنٹرول سنبھال لیا ہے، جس کے لیے شدت پسندی کے ہتھکنڈے اختیار کیے گئے تاکہ، بقول اُس کے، ’خلافت‘ قائم کی جا سکے۔


ستمبر میں ایک اور اردنی شہری کو، شام میں مسلح باغیوں کے ساتھ لڑنے کے الزام پر، جِن میں داعش بھی شامل ہے، پانچ برس کی سزا سنائی گئی ہے۔

ادرن کے بادشاہ عبداللہ ثانی اتوار کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے امریکہ پہنچے، جہاں وہ اگلے ہفتے سلامتی کونسل میں تقریر کریں گے، جس کا موضوع داعش سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی حکمتِ عملی ہوگا۔

تاہم، اردن کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اُن کا ملک مشرق وسطیٰ کے اُس اتحاد کا حصہ نہیں بنے گا، جو امریکی قیادت میں دولت اسلامیہ کے خلاف لڑنے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG