رسائی کے لنکس

واشنگٹن ڈی سی: یہودی تنظیموں کی غزہ میں سیز فائر کے لیے ریلی

امریکہ کے دارالحکومت میں کچھ یہودی تنظیموں نے وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کیا اور امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔ شرکا نے غزہ سیز فائر کے بینر اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔ وائٹ ہاؤس جانے والے راستے میں خلل ڈالنے کے سبب بعض شرکا کو سیکیورٹی اداروں نے حراست میں بھی لیا۔ جن دو گروہوں نے مظاہرے کا اہتمام کیا تھا ان کو امریکہ میں یہودیوں کی اکثریت انتہائی بائیں بازو کے اسرائیل مخالف یہودی دھڑے سمجھتی ہے۔


XS
SM
MD
LG