رسائی کے لنکس

جاپان کے جنگلات میں آتش زدگی، ہزاروں افراد کا انخلا

جاپان کے شمال مشرقی حصے کے جنگلات میں گزشتہ سات روز سے آگ بھڑک رہی ہے جس کے سبب کئی گھر جل کر خاک ہو گئے ہیں۔ جاپان کی فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کا کہنا ہے کہ لگ بھگ چھ ہزار 425 ایکڑ رقبے پر آگ پھیلی ہوئی ہے جب کہ ساڑھے چار ہزار کے قریب افراد کو انخلا کے احکامات جاری کیے ہیں۔ 26 فروری کو جنگلات میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے فائر فائٹرز اور مقامی پولیس تاحال کوششوں میں مصروف ہیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آتش زدگی کے سبب ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔


XS
SM
MD
LG