بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں عالمی وبا کرونا وائرس کے سبب دو برس کے لاک ڈاؤن کے بعد پیر کو سخت سیکیورٹی میں ہندو برادری کا مذہبی تہوار 'جنماشٹی' عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر سرینگر کے سٹی سینٹر لال چوک پر ایک جلوس 'شوبھا یاترا' نکالا گیا۔ ہندوؤں کے تہوار جنماشتمی کو 'کرشنا جنماشتمی' یا 'کوگولشتمی' کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ بھارت میں یہ تہوار جولائی سے اگست کے مہینے کے درمیان منایا جاتا ہے۔
بھارتی کشمیر: ہندو برادری کے مذہبی تہوار 'جنماشٹمی' کا جشن

1
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں 30 اگست کو 'جنماشٹمی کا تہوار منایا گیا۔

2
کرونا وبا کے سبب دو برس کے لاک ڈاؤن کے بعد پیر کو ہندو برادری نے 'جنماشٹی' کا تہوار عقیدت و احترام کے ساتھ منایا۔

3
سرینگر کے لال چوک پر ایک جلوس 'شوبھا یاترا' نکالا گیا جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔

4
سرینگر میں مذہبی تہوار 'جنماشٹمی' کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔