یورپ کے ملک اٹلی میں کرونا وائرس سے اب تک 92472 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ جن میں سے 12384 افراد وبا سے صحت یاب ہوئے ہیں جب کہ کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ اتنی بڑئ تعداد میں مریضوں کی اسپتالوں میں آمد اور وائرس سے ہلاکتوں کے بعد نہ قبرستانوں میں جگہ ہے اور نہ ہی اسپتالوں میں مریضوں کی مزید گنجائش ہے۔
اٹلی: قبرستانوں میں جگہ ہے، نہ اسپتالوں میں

1
اٹلی میں کرونا وائرس کا پہلا کیس آج سے ٹھیک دو ماہ پہلے یعنی 29 جنوری کو رپورٹ ہوا تھا۔

2
اٹلی کرونا وائرس سے متاثرہ کیسز میں عالمی سطح پر امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے جب کہ یورپ میں یہ پہلے نمبر پر ہے۔

3
اٹلی میں کرونا وائرس کے 12384 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ ملک بھر میں طویل لاک ڈاؤن ہے۔

4
وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں حتیٰ کہ دکانوں اور مارکیٹس میں داخلے سے پہلے لوگوں کا جسمانی درجہ حرارت چیک کیا جاتا ہے۔