اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ اس نے اتوار کو غزہ کے علاقے میں ایک شخص کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا۔
فوج کا دعویٰ ہے کہ عبداللہ خاطری نامی اس شخص نے جنوبی اسرائیلی علاقے پر راکٹ داغے تھے۔
حکام کے بقول خاطری مزاحمتی شدت پسند گروپ سے منسلک ہے اور اس نے اسرائیل پر متعدد حملوں کی منصوبہ بندی بھی ہے۔
غزہ میں اسپتال کے ڈاکٹروں نے حملے میں زخمی ہونے والے عبداللہ خاطری کی حالت تشویشناک بتائی ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال اس کے علاقوں پر 33 راکٹ داغے گئے تھے۔
غزہ کی پٹی پر حکمران اسلامی گروپ حماس کا کہنا ہے کہ وہ چھوٹے شدت پسند گروپوں کو سرحد پار راکٹ حملے کرنے سے روکنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ اسرائیل کے ساتھ سرحدی کشیدگی کو بڑھنے سے روکا جاسکے۔