رسائی کے لنکس

اسرائیلی لڑکوں کے اغوا میں ملوث دو مشتبہ فلسطینی ہلاک


ہلاک کیے گئے فلسطینی
ہلاک کیے گئے فلسطینی

12 جون کو تین اسرائیلی لڑکوں کے اغوا کے بعد اسرائیلی فوج نے بڑے پیمانے پر چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر کے حماس کے سینکڑوں ارکان کو گرفتار کیا تھا۔

اسرائیل کی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے جون میں تین اسرائیلی لڑکوں کے اغوا اور قتل میں مبینہ طور پر ملوث دو فلسطینوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

فوج کے ترجمان پیٹر لرنر نے منگل کو بتایا کہ یہ ہلاکتیں مغربی کنارے کے شہر ہیبرون میں ہوئیں اور مرنے والوں میں امیر ابو عیسیٰ اور مروان قاسمی شامل ہیں۔

ان کے بقول فوج نے ایک مشتبہ شخص کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے جب کہ دوسرے کے بارے میں باور کیا جا رہا ہے کہ وہ مرجچا ہے لیکن اس کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

12 جون کو تین اسرائیلی لڑکوں کے اغوا کے بعد اسرائیلی فوج نے بڑے پیمانے پر چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر کے حماس کے سینکڑوں ارکان کو گرفتار کیا تھا۔

حماس نے پہلے اس اغوا میں ملوث ہونے کی تردید کی لیکن بعد ازاں اس واقعے کا اعتراف کر لیا تھا۔

اس واقعے کے کچھ ہی دن بعد اسرائیلی انتہاپسندوں نے ایک فلسطینی لڑکے کو اغوا کے بعد قتل کر دیا جسے ایک انتقامی کارروائی قرار دیا گیا۔

ان واقعات کے بعد اسرائیل نے حماس کی طرف سے اپنےعلاقوں میں راکٹ داغے جانے کے خلاف فضائی کارروائی شروع کی اور دونوں فریقین کے درمیان ہونے والی 50 روزہ لڑائی میں 2100 سے زائد فلسطینی اور 72 اسرائیلی مارے گئے۔

XS
SM
MD
LG