رسائی کے لنکس

شام کا اسرائیل پر دو فضائی حملوں کا الزام


فائل
فائل

شام کے سرکاری ٹیلی ویژن کے بقول، ’اسرائیلی دشمن نے ہمارے خلاف جارحیت کرتے ہوئے‘ اِن دو علاقوں کو نشانہ بنایا۔ تاہم، شام نے کہا ہے کہ اِن کارروائیوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

شام نے الزام لگایا ہے کہ اسرائیل نے اتوار کے روز دو فضائی حملے کیے ہیں، جن میں سے ایک دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر، جب کہ دوسرا دیماس کے قصبے کے قریب کیا گیا، جو لبنان کے ساتھ ملنے والی سرحد کے ساتھ کا علاقہ ہے۔

شام کے سرکاری ٹیلی ویژن کے بقول، ’اسرائیلی دشمن نے ہمارے خلاف جارحیت کرتے ہوئے‘ اِن دو علاقوں کو نشانہ بنایا۔ تاہم، شام نے کہا ہے کہ اِن کارروائیوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


برطانیہ میں قائم ’سیریئن آبزرویٹری فور ہیومن رائٹس‘، جس کے مبصرین شام میں جاری لڑائی کے میدانِ جنگ پر نظر رکھے ہوئے ہیں، کہا ہے کہ دیماس کے قریب واقع فوجی علاقے میں 10 دھماکے سنے گئے۔

تقریباً چار برس قبل، جب سے شام کے صدر بشار الاسد کے خلاف بغاوت کا آغاز ہوا ہے، اسرائیل شام کے خلاف متعدد فضائی حملے کر چکا ہے۔

تاہم، اُس نے اِن حملوں کا اقرار نہیں کیا، اور اتوار کے روز شام کی طرف سے جاری ہونے والے اِس بیان پر بھی کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

XS
SM
MD
LG