رسائی کے لنکس

لبنان میں حزب اللہ کے خلاف کارروائی، اسرائیل نے جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی

اسرائیل اور حزب اللہ میں کشیدگی بڑھنے کے بعد امریکہ، فرانس اور دیگر ممالک نے بدھ کو ایک مشترکہ بیان میں 21 روزہ جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ مطالبے کا مقصد کشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات کی راہ ہموار کرنا ہے۔

14:01 26.9.2024

لبنان سے اسرائیل پر 19 گھنٹوں کے بعد حملہ

لبنان سے اسرائیل کے ساحلی علاقے عکا میں کی گئی کارروائی حزب اللہ کی اسرائیل پر 19 گھنٹوں کے وقفے کے بعد ہونے والے حملے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ لگ بھگ 45 راکٹ لبنان سے فائر کیے گئے ہیں جن سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ یہ کارروائی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکہ، فرانس سمیت کئی ممالک حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق گزشتہ 19 گھنٹوں کے دوران لبنان پر اسرائیل سے کوئی حملہ نہیں کیا گیا تھا۔

19:05 26.9.2024

حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی ہوئی تو اتحاد سے الگ ہو جائیں گے: اسرائیلی وزیر کا اعلان

اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو کی حکومت میں اتحادی انتہائی دائیں بازو کے رہنما اور قومی سلامتی کے وزیر اتامار بین ویر نے خبردار کیا ہے کہ اگر حزب اللہ کے ساتھ مستقل جنگ بندی ہوتی ہے تو وہ اتحاد سے علیحدہ ہو جائیں گے۔

خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کے مطابق جویش پاور پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ اگر عارضی جنگ بندی مستقل ہو جاتی ہے تو ہم حکومت سے استعفیٰ دے دیں گے۔

واضح رہے کہ اگر بین ویر اتحاد سے الگ ہو جاتے ہیں ہیں تو نیتن یاہو پارلیمانی اکثریت کھو سکتے ہیں اور ان کی حکومت کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔

15:49 26.9.2024

لبنان کے شہریوں کی نقل مکانی

15:46 26.9.2024

اسرائیل نے جنگ بندی تجویز مسترد کر دی

اسرائیل کے وزیرِ خارجہ اسرائیل کاٹز نے جمعرات کو حزب اللہ کے خلاف جاری لڑائی میں جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی ہے۔

وزیرِ خارجہ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں لبنان کے ساتھ بارڈر کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شمالی سرحد پر جنگ بندی نہیں ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کے خلاف بھر پور قوت سے اسرائیل کی کارروائی کامیابی کے حصول تک جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ملک کے شمالی علاقوں کے مکین اپنے گھروں میں واپس لوٹ نہیں جاتے۔

اسرائیل کی اعلیٰ حکومتی شخصیات کی جانب سے جنگ بندی کی تجویز کے خلاف بیانات کے سبب لڑائی رکنے کے امکان ختم ہوتے جا رہے ہیں۔

قبل ازیں امریکہ اور فرانس سمیت دیگر ممالک کی جانب سے 21 روزہ جنگ بندی کی تجویز سامنے آنے کے بعد لبنان کے وزیرِ اعظم نجیب میقاتی نے بھی جنگ بندی کی امید ظاہر کی تھی۔

14:12 26.9.2024

اسرائیلی وزیرِ اعظم کا فوج کو لبنان میں پوری شدت سے کارروائی جاری رکھنے کا حکم

اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کے حوالے سے سامنے والی خبریں درست نہیں ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کے حوالے سے ابھی امریکہ اور فرانس نے تجویز پیش کی ہے جب کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم نے اس تجویز پر ابھی کوئی ردِ عمل نہیں دیا۔

بیان کے مطابق اسرائیل کی شمالی سرحد پر فوج کو لڑائی کی شدت کم کرنے سے متعلق نام نہاد احکامات کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔

بن یامین نیتن یاہو کے دفتر کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نے فوج کو پورری شدت سے لڑائی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

بیان کے مطابق غزہ میں بھی مقاصد کے حصول تک جاری رہے گی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG