رسائی کے لنکس

غزہ کی ناکہ بندی میں نرمی


فلسطینی فائربندی کے معاہدے پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں(فائل)
فلسطینی فائربندی کے معاہدے پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں(فائل)

اسرائیل نے فلسطینیوں کویہودی ریاست کے زیر انتظام بفر زون میں آنے جانے کی اجازت دے دی ہے تاکہ وہ فصلوں کی کاشت اور دیگر متعلقہ کام سرانجام دے سکیں۔

غزہ میں آباد فلسطینیوں نے کہاہے کہ بدھ کے روز اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے فائربندی کے معاہدے کےکئی دن بعد اسرائیل نےسرحد پر آمدورفت کی کچھ پابندیاں نرم کردی ہیں۔

ایک فلسطینی ماہی گیر نے بتایا کہ اب وہ مچھلیاں پکڑنے کے لیے سمندر میں سات کلومیٹر اندر تک جاسکتے ہیں اور اسرائیلی سیکیورٹی اہل کار انہیں روکتے ٹوکتے نہیں ہیں او ر نہ ہی پریشان کرتے ہیں۔

فائربندی کے معاہدے کے بعد اسرائیل نے کہاتھا کہ وہ فلسطینی ماہی گیروں کے لیےسمندری حدود کا دائرہ دوگنا کررہاہے۔

اسرائیل نے یہ بھی کہاہے کہ غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی کا مقصد ہتھیاروں اور گولہ بارود کی اسمگلنگ روکنا ہے۔

ادھر خشکی پر اسرائیل نے فلسطینیوں کویہودی ریاست کے زیر انتظام بفر زون میں آنے جانے کی اجازت دے دی ہے تاکہ وہ فصلوں کی کاشت اور دیگر متعلقہ کام سرانجام دے سکیں۔

جب کہ ایک روز قبل اسرائیلی فوجیوں نے سرحدی باڑ پر ایک فلسطینی کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

اسرائیل اور غزہ کے درمیان آٹھ روز تک تشدد جاری رہنے کے بعد ، جس میں 160 سے زیادہ فلسطینی اور تین اسرائیل باشندے ہلاک ہوگئے تھے، غزہ میں اسکول دوبارہ کھل گئے ہیں۔
XS
SM
MD
LG