فلسطین کے صحت کے حکام نے کہا ہے کہ جمعے کے روز سرحد کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کرنے والے فلسطینوں پر اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے کم ازکم 4 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے حماس کی تین پوزیشنوں کے خلاف کارروائی کی۔
حماس ایک عسکریت پسند گروپ ہے جس کے پاس فلسطین کا سیاسی کنٹرول ہے۔
اسرائیل نے کہا ہے کہ ہزاروں فلسطینی جمعے کے روز غزہ کی سرحد پر اکھٹے ہو گئے اور انہوں نے اسرائیلی فوجیوں پر پٹرول بم اور راکٹ پھینکے۔
اس طرح کے مظاہرے 30 مارچ سے ہو رہے ہیں اور ہر جمعے کو غزہ کی سرحد پر ایک بڑا مظاہرہ ہوتا ہے جس میں ہزاروں فلسطینی شرکت کرتے ہیں۔
ان مظاہروں کا مقصد اسرائیل پر غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔