رسائی کے لنکس

وفاقی دارالحکومت میں پہلے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری


کمیشن سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا کہ کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراضات 28 جون تک جمع کروائے جا سکیں اور ان کی جانچ پڑتال رواں ماہ کی 29 اور 30 کو ہو گی۔

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 25 جولائی کو منعقد ہوں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلان کے مطابق انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 25 اور 26 جون کو جمع کروائے جا سکیں گے۔

کمیشن سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا کہ کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراضات 28 جون تک جمع کروائے جا سکیں اور ان کی جانچ پڑتال رواں ماہ کی 29 اور 30 کو ہو گی۔

کاغذات منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں آئندہ ماہ کی یکم اور دو تاریخ کو دائر کی جاسکیں گی جن پر آئندہ دو روز میں فیصلہ کیا جائے گا۔

کوئی بھی امیدوار پانچ جولائی تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکے گا اور اس عمل کے مکمل ہونے کے بعد چھ جولائی کو الیکشن کمیشن امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دے گا۔

اسلام آباد کی تاریخ میں پہلے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد 25 جولائی کو ہو گا جس کے حتمی نتائج پولنگ کے دو روز بعد جاری ہونے کی توقع ہے۔

مقامی حکومتوں کے نظام کو عوام کے مسائل کے فوری حل اور ان کی بہبود کے لیے کلیدی حیثیت حاصل ہے لیکن ایک طویل عرصے تک پاکستان میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے تھے۔

رواں سال مارچ میں عدالت عظمیٰ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق ایک سماعت کے بعد کمیشن کو ملک میں یہ انتخابات کروانے کی ہدایت کی تھی۔

کنٹونمنٹ بورڈ میں یہ انتخابات اپریل جب کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں 30 مئی کو منعقد ہو چکے ہیں جب کہ سندھ اور پنجاب میں بھی رواں سال ہی مقامی حکومتوں کے انتخابات منعقد ہوں گے۔

بلوچستان میں دسمبر 2013ء میں یہ عمل مکمل ہو چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG