رسائی کے لنکس

کیا پاکستان کا سعودی عرب میں سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ درست ہے؟


فائل فوٹو
فائل فوٹو

سعودی عرب میں 23 سے 25 اکتوبر تک ایک سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد ہو رہا ہے جس کا مقصد دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو بلا کر سعودی عرب میں سرمایہ کاری کی دعوت دینا اور سعودی معیشت کو جس کا انحصار تیل پر ہے، دوسری جہتیں دینا تھا۔

تاہم استنبول کے سعودی قونصل خانے میں سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل اور پہلے اس کی ذمہ داری سے سعودی عرب کا انکار، بعد میں وضاحتوں کے ساتھ جمال خشوگی کے قتل کے اعتراف کے بعد بہت سے ملکوں اور بڑی بڑی بین الاقوامی کمپنیوں نے کانفرنس میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔

تاہم کچھ کمپنیاں اور ملک اس کانفرنس میں جابھی رہے ہیں جن میں پاکستان بھی شامل ہے اور معاشی ماہرین ورلڈ بنک کے سابق سینئر عہدیدار شاہد جاوید برکی اور پاکستان میں ایمپلائز فیڈریشن کے چیف اکنامسٹ ڈاکٹر مہر ایوب نے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب ایسا نہیں لگتا کہ سعودی عرب اپنا مقصد حاصل کرسکے گا۔ لیکن انہوں نے پاکستان کی اس کانفرنس میں شرکت کو اس کی ضرورت قرار دیا۔

مزید تفصیلات کیلئے اس لنک پر کلک کیجئے:

please wait

No media source currently available

0:00 0:04:41 0:00

XS
SM
MD
LG