رسائی کے لنکس

موصل: عراقی فوج نے جیل خانے پر داعش کا قبضہ خالی کرا لیا


جیل پر قبضہ چھڑانا اُس مشن کا ایک حصہ تھا جس کے لیے ایک ماہ قبل مغربی موصل پر حملہ کیا گیا تھا۔ اِس کارروائی کے آغاز سے پہلے ہی شہر کا مشرقی حصہ واگزار ہو چکا تھا

عراقی فوج کا کہنا ہے کہ عراقی فوجوں نے بدھ کے روز موصل سے باہر واقع ایک قیدخانے پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے، جس پر داعش کے جہادیوں نے قبضہ جما لیا تھا، جہاں وہ مبینہ طور پر سینکڑوں افراد کو پھانسیاں دے چکے ہیں۔

جیل پر قبضہ چھڑانا اُس مشن کا ایک حصہ تھا جس کے لیے ایک ماہ قبل مغربی موصل پر حملہ کیا گیا تھا۔ اِس کارروائی کے آغاز سے پہلے ہی شہر کا مشرقی حصہ واگزار ہو چکا تھا۔

’ہیومن رائٹس واچ‘ کے سرگرم گروپ نے کہا ہے کہ داعش کے شدت پسندوں نے ’بدوش‘ نامی جیل خانے میں 600 سے زائد افراد کو پھانسیاں دی تھیں، جہاں اغوا کی گئی یزیدی خواتین کو قید رکھا جاتا تھا۔

جیل خانے پر دوبارہ کنٹرول کی خبر سے ایک روز قبل یہ رپورٹ موصول ہوئی کہ عراقی فوج نے موصل کی کلیدی اہمیت کی حامل سرکاری عمارتوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، جو دولت اسلامیہ کے ہاتھوں میں چلی گئی تھیں۔

XS
SM
MD
LG