رسائی کے لنکس

عراق: تشدد کے واقعات میں 10 سکیورٹی اہلکار ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

سکیورٹی حکام کے مطابق ایک خودکش بمبار نے پولیس کے صدر دفتر کے اندر اپنے جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکا کیا جس سے چھ افسر ہلاک ہوئے۔

عراق میں مختلف حملوں میں ہفتہ کو 10 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے، جس سے ملک میں تشدد کے واقعات میں تیزی نظر آتی ہے۔

سب سے مہلک حملہ دارالحکومت بغداد کے شمال میں بائیجی کے علاقے میں ہوا۔ سکیورٹی حکام کے مطابق ایک خودکش بمبار نے پولیس کے صدر دفتر کے اندر اپنے جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکا کیا جس سے چھ افسر ہلاک ہوئے۔

ابتدائی تفیش کے مطابق ایک ہیڈکوارٹر کے باہر تعینات محافظ کی فائرنگ سے ایک مشتبہ بمبار ہلاک ہو گیا جب کہ کئی دیگر عمارت کے احاطے میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ملک کے شمال میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر کے جیل کے دو محافظوں کو ہلاک کر دیا جب کہ دو موصل کے قریب سڑک میں نصب بم سے دو فوجی مارے گئے۔
ان حملوں کی فوری طور پر کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
XS
SM
MD
LG