رسائی کے لنکس

عراق: بم دھماکے میں کم از کم 27 افراد ہلاک


دھماکا صوبہ دیالہ کے علاقے صدیہ میں ایک مصروف بازار میں ہوا۔

عراق کے شمال مشرق میں جمعرات کو کار بم دھماکے میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے۔

یہ دھماکا صوبہ دیالہ کے علاقے صدیہ میں ایک مصروف بازار میں ہوا۔

اس واقعے سے ایک روز قبل بغداد میں ہونے والے مختلف بم دھماکوں میں کم از کم 35 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

عراق میں رواں سال کے اوئل ہی سے پر تشدد واقعات میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق 2013ء میں اب تک سات ہزار پانچ سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں اکثریت عام شہریوں کی ہے۔

عراق میں حالیہ برسوں کے دوران سکیورٹی فورسز، تنصیبات اور مختلف عوامی مقامات بشمول ریستورانوں اور بازاروں میں بم دھماکوں کے علاوہ شیعہ اور سنی علاقوں میں بھی ایک دوسرے پر حملوں کے واقعات دیکھنے میں آئے ہیں۔

تقریباً دو سال قبل امریکی افواج کے ملک سے انخلا کے بعد سے عراق میں سکیورٹی فورسز امن و امان کی صورت حال قابو میں رکھنے کے لیے کوشاں ہیں جس میں انھیں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہورہی۔

وزیر اعظم نور المالکی نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف کوششوں میں ان کے ملک کی مدد کرے۔
XS
SM
MD
LG