رسائی کے لنکس

عراق میں بم دھماکے، 23 ہلاک


دارالحکومت بغداد کے مختلف علاقوں میں ہونے والے ان حملوں کی کسی نے فوری طور پر ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

عراق میں جمعرات کو متعدد کار بم دھماکوں میں کم از کم 23 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

دارالحکومت بغداد کے مختلف علاقوں میں ہونے والے ان حملوں کی کسی نے فوری طور پر ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

سب سے زیادہ ہلاکتیں کاظمیہ کے علاقے میں ہونے والے دھماکے میں ہوئیں، جس میں کم از کم سات افراد مارے گئے۔

بغداد کے شمال میں واقع بعقوبہ شہر میں بدھ کو دو بم دھماکوں میں بھی 14 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

وزیرِ اعظم نور المالکی نے دہشت گردی کے خلاف کوششیں جاری رکھے کا عزم کرتے ہوئے کہا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 800 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔

عراق میں رواں سال دہشت گردی اور تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، جس میں 3,000 سے زائد افراد مارے کا چکے ہیں۔

القاعدہ سے منسلک گروہ ’اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ دی لیوانٹ‘ نے پیر کو عراق میں گزشتہ ہفتے تسلسل سے ہوئے مہلک بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے تشدد کی مزید کارروائیوں کی دھمکی دی تھی۔
XS
SM
MD
LG