عراق میں ایران کی مبینہ مداخلت اور حکومت کی نااہلی کے خلاف یکم اکتوبر کو دارالحکومت بغداد سے شروع ہونے والے مظاہرے جنوبی شہروں تک پہنچ چکے ہیں۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مشتعل افراد نے جنوبی شہر نجف میں ایرانی قونصلیٹ کو آگ لگا دی۔ مظاہرین کی جانب سے ایرانی قونصلیٹ کو نذر آتش کیا جانا اب تک کا سب سے شدید ردِّعمل ہے۔
عراق میں ایرانی قونصلیٹ نذرِ آتش

13
نجف میں ہونے والے مظاہرے میں کچھ افراد ٹائروں میں لگی آگ کو مزید بھڑکانے کے لیے اس پر ایندھن چھڑک رہے ہیں۔