عراق کی حکومت کربلا شہر اور گرد و نواح کو گرد کے طوفانوں اور تیز ہواؤں سے بچانے کے منصوبے پر دوبارہ کام شروع کر رہی ہے۔ یہ منصوبہ مسلسل التوا کا شکار تھا جس کے تحت شہر کے گرد درخت لگائے جانا تھے۔ حکومت کو امید ہے کہ درخت کی کثیر تعداد شہر کو آب و ہوا کے اثرات سے بچانے کے ساتھ گرد کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔
کربلا میں اتنے درخت کیوں لگائے جا رہے ہیں؟

5
مذہبی اہمیت کے باوجود کربلا شہر میں درختوں کا منصوبہ التوا کا شکار رہا۔

6
مقامی شہریوں کے مطابق جب یہ منصوبہ شروع ہوا تھا تو انہیں خوشی تھی کہ شہر اب گرد اور تیز ہواؤں سے محفوظ ہو جائے گا۔

7
شہریوں کا کہنا ہے کہ منصوبے کے آغاز کے بعد آنے والی حکومتوں نے اس منصوبے کو نظر انداز کیا۔ اس پر ملک کے اربوں دینار خرچ کیے گئے تھے اور حکومت نے اس کو روک دیا۔

8
عراق میں ہر برس 250 مربع کلومیٹر صحرا بڑھتا جا رہا ہے جس سے زرعی زمین متاثر ہو رہی ہے۔