عراق کی حکومت کربلا شہر اور گرد و نواح کو گرد کے طوفانوں اور تیز ہواؤں سے بچانے کے منصوبے پر دوبارہ کام شروع کر رہی ہے۔ یہ منصوبہ مسلسل التوا کا شکار تھا جس کے تحت شہر کے گرد درخت لگائے جانا تھے۔ حکومت کو امید ہے کہ درخت کی کثیر تعداد شہر کو آب و ہوا کے اثرات سے بچانے کے ساتھ گرد کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔
کربلا میں اتنے درخت کیوں لگائے جا رہے ہیں؟

1
دنیا کے دیگر خطوں کی طرح عراق میں موجود مسلمانوں کے مقدس شہروں میں شمار ہونے والا کربلا بھی آب و ہوا کی تبدیلی سے متاثر ہو رہا ہے۔

2
حکومت نے دو دہائیوں قبل ملک کے وسط میں کربلا کو صحرا کے اثر سے بچانے کے ایک منصوبہ شروع کیا تھا جس کے تحت شہر کے گرد 76 کلومیٹر طویل پٹی پر درخت لگانے کا عمل شروع کیا گیا تھا۔

3
اس منصوبے پر مکمل طور پر عمل نہیں ہو سکا تھا۔ اب ایک بار پھر اس کی تکمیل کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق اس منصوبے کے دو حصے تھے۔ ایک میں جنوبی علاقہ اور دوسرے میں شمال میں گرین بیلٹ آتا ہے۔

4
حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے تحت جنوب میں 20 کلومیٹر کی پٹی یا گرین بیلٹ کو مکمل کیا جا چکا ہے۔ بعد ازاں مرکزی حکومت نے اس منصوبے کے فنڈز روک لیے تھے اور اس پر کام بھی رک گیا تھا۔ جس سے لاتعداد درختوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔