رسائی کے لنکس

عراق: مختلف بم دھماکوں میں کم از کم 34 ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

دریں اثناء شمالی عراق میں ایک اجتماعی قبر سے ایزیدی (یزیدی) اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے 16 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہفتہ کو ہونے والے مختلف بم دھماکوں میں کم از کم 34 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق پہلا خودکش حملہ ایک مصروف سڑک پر ہوا جس میں کم ازکم 22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اس واقعے کے کچھ ہی دیر بعد معروف شرقہ مارکیٹ میں دو بم دھماکے ہوئے جس میں کم ازکم دس افراد مارے گئے۔

بعد ازاں بغداد کے ایک اور علاقے میں بم دھماکے سے بھی متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔

ان بم دھماکے ایک ایسے وقت ہوئے ہیں جب ایک روز قبل ہی حکومت نے گزشتہ چار سال سے دارالحکومت میں نافذ رات کے کرفیو کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

فوری طور پر بم دھماکوں کی ذمہ داری کسی فرد یا گروہ نے تسلیم نہیں کی ہے۔

دریں اثناء شمالی عراق میں ایک اجتماعی قبر سے ایزیدی (یزیدی) اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے 16 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

حالیہ مہینوں میں شدت پسند گروپ داعش کی طرف سے ایزیدی برادری کے لوگوں کے خلاف بڑے پیمانے پر قتل و غارت گری کے واقعات دیکھنے میں آچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG