رسائی کے لنکس

عراق بم دھماکوں میں 15 افراد ہلاک


اس سے قبل پیر کو بغداد میں ہونے والے بم دھماکوں میں 50 افراد ہلاک ہو گئے تھے

عراق میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے ایک ہی روز قبل دو بم دھماکوں میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

2011ء میں امریکی فوجیوں کے عراق سے انخلا کے بعد یہ پہلے قومی انتخابات ہیں۔

یہ دھماکے منگل کو بغداد سے 140 کلومیڑ دور السعیدیہ کے علاقے میں ہوئے۔ اس سے قبل پیر کو دارالحکومت بغداد اور شہر کے شمالی علاقے میں ہونے والے بم حملوں میں 50 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

وہ لوگ جو بدھ کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکتے ان کے لیے پہلے سے پیر کو ووٹ ڈالنے کا انتظام کیا گیا تھا ۔

مبصرین کا خیال ہے کہ ووٹر نسلی اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر چناؤ کریں گے، اور بقول ان کے، کسی ایک جماعت کو اکثریت حاصل ہونے کی توقع نہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے عراق میں سیاسی رہنماؤں اور امیدواروں پر ہونے والے پرتشدد حملوں کی مذمت کی ہے۔

پیر کو جاری ہونے والے ایک بیان میں انھوں نے عراقی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ ہر ایک اس سیاسی عمل میں حصہ لے سکے۔

بان کی مون نے عراق کے الیکشن کمیشن کو انتخابات کے بر وقت انعقاد کے لیے اقدامات پر سراہتے ہوئے ووٹنگ کے عمل کو ’’عراق میں جمہوری انداز میں اقتدار کی منتقلی میں ایک اہم سنگ میل‘ قرار دیا۔
XS
SM
MD
LG