رسائی کے لنکس

عراق: بم دھماکوں میں 73 افراد ہلاک


پولیس حکام کے مطابق یہ بم دھماکے دارالحکومت بغداد اور شمالی قصبے بعقوبہ میں ہوئے۔۔

عراق میں بدھ کو سلسلہ وار بم دھماکوں میں کم از کم 73 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔ قبل ازیں، یہ تعداد 48 بتائی گئی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق، یہ بم دھماکے دارالحکومت بغداد اور شمالی قصبے بعقوبہ میں ہوئے۔

سب سے مہلک بم دھماکا بعقوبہ کے ایک گاؤں میں حکومت کے حامی سنی رہنما کی نماز جنازہ کے دوران ہوا، جس میں 16 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔

دارالحکومت بغداد کے مختلف علاقوں میں بدھ کو کم از کم چھ بم دھماکوں میں 30 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوئے۔

عراق سے امریکی افواج کے انخلا بعد 2006 اور 2007 میں ملک میں بم دھماکوں اور شیعہ سنی فسادات میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے لیکن اُس کے بعد ملک میں صورت حال نسبتاً پرامن رہی۔

لیکن گزشتہ سال ایک مرتبہ پھر تشدد کی لہر میں اضافہ ہوا۔ القاعدہ سے منسلک جنگجوؤں کی ملک میں شیعہ آبادی اور حکومت کے اتحادیوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔

القاعدہ سے منسلک جنگجوؤں نے گزشتہ ہفتے ہی بغداد کے مغرب میں فلوجہ کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ کیا جن کے خلاف فوج برسر پیکار ہے۔ وزیراعظم نوری المالکی نے بھی فلوجہ میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔
XS
SM
MD
LG