رسائی کے لنکس

ایران: حکومت پر تنقید کے الزام میں فٹ بال کا کھلاڑی گرفتار


وریا غفوری (فائل فوٹو)
وریا غفوری (فائل فوٹو)

سرکاری کنٹرول میں کام کرنے والے ایرانی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق، حکومت پر تنقید کی پاداش میں ملک کی قومی فٹ بال ٹیم کے ایک سابق کھلاڑی، وریا غفوری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

نیم سرکاری 'فارس' اور' تسنیم' خبررساں اداروں نے جمعرات کو خبر دی ہے کہ وریا غفوری کو قومی فٹ بال ٹیم کو بد نام کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، جو ان دنوں ورلڈکپ کھیل رہی ہے، اور یہ کہ انہوں نے حکومت پر تنقید کی ہے۔

غفوری جنہیں عالمی کپ کے مقابلے کےلیے منتخب نہیں کیا گیا تھا اپنے کیرئر کے دوران ایرانی عہدہ داروں اور ان کی پالیسیوں پر تنقید کرتے رہے ہیں۔

دو ماہ سے زائد عرصے سے ایران میں حکومت مخالف ھنگامہ آرائی اور احتجاج جاری ہے، جسے ایک عشرے کے دوران اسلامی حکمرانوں کے لیے ملک کے اندرسب سے بڑے چیلنج سمجھا جارہا ہے۔

(رپورٹ میں شامل مواد خبر رساں ادارے ایسو سی ایٹڈ پریس سے لیا گیا ہے)

XS
SM
MD
LG