فرانس میں پاکستانی سفیر، غالب اقبال نے پیرس کے شوٹنگ کو ’بدقسمت واقع‘ قرار دیتے ہوئے اس امکان کو رد کیا ہے کہ اِس کے باعث فرانس میں مقیم پاکستانی نژاد برادری کو ’کسی قسم کے ردِ عمل کا سامنا ہوگا‘۔
اُنھوں نے یہ بات پیر کے روز ’وائس آف امریکہ‘ کی اردو سروس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔
سفیر نے بتایا کہ یہ کہنا ’قبل از وقت ہوگا‘ کہ اِس المناک واقعے کے بعد کسی طور پر پاکستانیوں کو کسی طرح کا کوئی خطرہ لاحق ہوگا۔
بقول اُن کے، ’وہ (فرانسسی حکام) سمجھتے ہیں کہ، دنیا میں 1.67 ارب مسلمان ہیں، اور یہ حملہ، تین مسلمانوں نے کیا ہے‘۔
تفصیل کے لیے آڈیو رپورٹ پر کلک کیجئیے: