دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت بھارت میں ان دنوں انتخابات جاری ہیں۔ لیکن ملک کے دور دراز علاقوں میں بسنے والے قبائل کی خواتین کو ووٹ کے ذریعے تبدیلی کے نعرے پر یقین نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ برسوں سے یہی سنتی آئی ہیں کہ ان کا ووٹ بہت طاقت ور ہے اور انتخابات کے ذریعے ملک میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے، لیکن عملاً انہیں ایسا کچھ نظر نہیں آتا جس سے لگے کہ انتخابات سے معاشرے میں تبدیلی آتی ہے۔
تصاویر: بھارت کی قبائلی خواتین انتخابات سے ناامید

5
بتیس سالہ مشنگی آسام کی رہائشی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں سمجھ ہی نہیں آتا کہ وہ ووٹ کیوں ڈالیں جب کہ انہوں نے آج تک اپنے علاقے کے کسی سیاسی رہنما کو دیکھا تک نہیں۔

6
65 سالہ قبائلی خاتون الوتی گوہاٹی کی رہنے والی ہیں. ان کا کہنا ہے کہ وہ ووٹ اس لیے دیں گی کہ یہ ان کا حق ہے۔ اس کے علاوہ ووٹ دینے کی ان کے خیال میں کوئی وجہ نہیں۔

7
جنمولی ملی کہتی ہیں کہ الیکشن کوئی بھی جیتے یا ہارے، اس سے انہیں کیا فرق پڑتا ہے؟ ملی ان پڑھ ہیں لیکن انہیں اپنی بیٹی کی تعلیم کی فکر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو خوب پڑھائیں گی۔

9
ناگا قبائلی خاتون جنہوں نے ناگا کا پرچم ہاتھ میں اٹھایا ہوا ہے۔ ناگالینڈ بھارت کی شمال مشرقی پہاڑی ریاست ہے جو میانمار سے متصل ہے۔ یہ خاتون ایک طویل عرصے سے اپنے علاقے کے حقوق کے لیے سرگرم ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ انتخابات زندگی کے ہر شعبے پر اثر انداز ہوتے ہیں، اور یہ انتخابات سب کے لیے بہت اہم ہیں۔