بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں جمعرات کو عیدالفطر منائی گئی۔ مقامی مذہبی تنظیموں اور مسجد کمیٹیوں نے پاکستان کی مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کی جانب سے بدھ کی شب شوال کا چاند نظر آنے کے اعلان کی تائید کرتے ہوئے جمعرات کو عید منانے کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ بھارت کے دیگر علاقوں میں جمعے کو عید منائی گئی۔
بھارتی کشمیر میں پاکستان کے ساتھ عید

5
عید کے موقعے پر وادی میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ تھا۔

6
لاک ڈاؤن کے دوران پولیس نے وادی میں جگہ جگہ ناکے لگا رکھے تھے جہاں سے صرف صحافیوں اور ڈاکٹروں کو گزرنے کی اجازت تھی۔

7
جموں و کشمیر کے 20 اضلاع میں نافذ کیا گیا لاک ڈاؤن 18 مئی تک جاری رہے گا۔