رسائی کے لنکس

بھارت کا جیش کے مرکز پر حملے کا دعویٰ، پاکستان کی تردید

بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے خیبر پختونخوا کے علاقے بالاکوٹ میں کشمیر میں سرگرم مسلح تنظیم جیشِ محمد کے ایک کیمپ کو بمباری کرکے تباہ کردیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب 3:30 بجے کے لگ بھگ 12 بھارتی طیاروں نے لائن آف کنٹرول عبور کرکے پاکستان کی حدود میں کارروائی کی۔

بھارت کی وزارتِ خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں جیشِ محمد کے کئی دہشت گرد، ان کے تربیت کار اور کمانڈر مارے گئے۔

پاکستان نے بھارت کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی طیارے صرف تین سے چار میل تک لائن آف کنٹرول کے اندر آئے اور پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی پر واپس چلے گئے۔

پاکستان نے بھارت کو سرحد کی خلاف ورزی کا جواب دینے کی دھمکی بھی دی ہے۔

12:10 26.2.2019

پاکستان کی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت کے طیاروں نے اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔

پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ پاکستانی فضائیہ کے طیاروں کی فوری کارروائی پر بھارتی طیارے واپس چلے گئے۔

XS
SM
MD
LG