امریکہ کے سابق صدر جمی کارٹر 100 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ امریکہ کے صدر بننے سے ریاست جارجیا کے گورنر تھے۔ سیاست میں آنے سے قبل وہ مونگ پھلی کے کاشت کار تھے۔ انہوں نے جنوری 1977 میں امریکہ کے 39ویں صدر کا حلف اٹھایا تھا۔ ان کی زندگی کی تصویری جھلکیاں دیکھیے۔
جمی کارٹر کی زندگی پر ایک نظر

21
اکیس اکتوبر 2017: سابق امریکی صدور کی ٹیکساس میں ہریکن ریلیف کانسرٹ میں شرکت۔

22
ستائیس اگست 2018: سابق امریکی صدر اور خاتونِ اول ریاست انڈیانا میں رضاکارانہ طور پر کام کرتے ہوئے۔

23
تیس اپریل 2021: سابق صدر جمی کارٹر اور ان کی اہلیہ کی صدر جو بائیڈن اور خاتونِ اول جل بائیڈن کے ساتھ ایک تصویر۔

24
دس جولائی 2021: جمی کارٹر کی شادی کی 75ویں سال گرہ کی تقریب۔