امریکہ کے سابق صدر جمی کارٹر 100 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ امریکہ کے صدر بننے سے ریاست جارجیا کے گورنر تھے۔ سیاست میں آنے سے قبل وہ مونگ پھلی کے کاشت کار تھے۔ انہوں نے جنوری 1977 میں امریکہ کے 39ویں صدر کا حلف اٹھایا تھا۔ ان کی زندگی کی تصویری جھلکیاں دیکھیے۔
جمی کارٹر کی زندگی پر ایک نظر

5
پندرہ نومبر 1977: ایران کے بادشاہ محمد رضا شاہ پہلوی اور ان کی اہلیہ نے امریکہ کا دورہ کیا۔ شاہِ ایران امریکی صدر جمی کارٹر کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں موجود ہیں۔

6
مئی 1977: لندن کے بکھنگم پیلس میں برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ دوم کے ہمراہ امریکی صدر جمی کارٹر اور فرانس کے صدر موجود ہیں۔

7
تیس جنوری 1979: وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صدر جمی کارٹر اور چینی رہنما ٹانگ شاؤ پنگ کے درمیان ملاقات کی تصویر۔

8
چھبیس مارچ 1979: واشنگٹن میں مصر اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کے بعد مصری صدر انور السادات اور اسرائیلی وزیرِ اعطم مینخم بیگن صدر جمی کارٹر کے ہاتھ تھامے ہوئے ہیں۔