رسائی کے لنکس

محصور شامی علاقے کے لیے امدادی اشیا کا قافلہ روانہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

باغیوں کے زیر کنڑول علاقوں میں امدادی اشیا کی تقسیم اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والے بلواسطہ مذاکرات جن میں شروع ہی سے مشکلات تھیں، کے بعد ان علاقوں میں بظاہر خیر سگالی کی ایک کوشش ہے۔

شام میں انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس کے ترجمان کے مطابق امدادی اشیا کا ایک قافلہ دارالحکومت دمشق کے جنوب مغرب میں واقع موعادمیہ کے قصبے کی طرف طرف روانہ ہے۔

یہ علاقہ باغیوں کے زیر تسلط اور سرکاری فورسز کے محاصرے میں ہے۔

پاول کرزسیک نے امریکی خبررساں ادارے 'اے پی' کو بتایا ہے کہ خوراک، ادویہ اور طبی سامان لے کر جانے والے 12 ٹرکوں کا یہ قافلہ بدھ کو کسی وقت اس قصبے میں پہینچے گا جس کے بعد اسی دن متوقع طور پر یہ سامان اس شہر کے مکینوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

کرزسیک نے منگل کو کہا تھا کہ باغیوں کی زیر کنٹرول قصبے التل کے مضافات میں امدادی اشیا کے 14 ٹرکوں کا سامان تقسیم کیا گیا تھا۔

باغیوں کے زیر تسلط علاقوں میں امدادی اشیا کی تقسیم اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والے بلواسطہ مذاکرات، جن میں شروع ہی سے مشکالات تھیں، کے بعد بظاہر خیر سگالی کی ایک کوشش ہے۔

شامی حزب مخالف نے ان امدادی اشیا کی تقسیم کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ یہ بہت ہی تھوڑی ہیں اور ان کی طرف سے باغیوں کی زیر کنٹرول علاقوں کا محاصرہ ختم کرنے اور وہاں فضائی کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مذاکرات میں پیش رفت ہو سکے۔

XS
SM
MD
LG