رواں برس کھیلوں کی دنیا کے سب سے بڑے مقابلے 'اولمپکس' فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقد ہونے جا رہے ہیں جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ 17 روزہ ایونٹ کا آغاز 26 جولائی سے ہو گا جو 11 اگست تک جاری رہے گا۔ ایونٹ میں دنیا بھر سے ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔ اولمپکس میں کھیلوں کے مقابلوں کے لیے 35 مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں پانچ تاریخی مقامات بھی شامل ہیں۔
اولمپکس 2024: پیرس کے تاریخی مقامات پر کھیلوں کے مقابلے

5
پیرس اولمپکس 2024 میں معروف اسکوائر پلاس ڈا لا کونکورڈ میں اسکیٹ بورڈنگ، باسکٹ بال، بی ایم ایکس فری اسٹائل او بریک ڈانس کے مقابلے ہوں گے۔

6
پلاس ڈا لا کونکورڈ پیرس کا تاریخی مقام ہے جس کی پہچان دیوہیکل سنہری مینار ہے۔

7
اولمپکس 2024 میں گُھڑ سواری کے مقابلے پیرس کے تاریخی مقام پیلس آف ورسائل میں منعقد ہوں گے۔

8
پیلس آف ورسائل کو 1979 میں عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کیا گیا تھا۔