رواں برس کھیلوں کی دنیا کے سب سے بڑے مقابلے 'اولمپکس' فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقد ہونے جا رہے ہیں جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ 17 روزہ ایونٹ کا آغاز 26 جولائی سے ہو گا جو 11 اگست تک جاری رہے گا۔ ایونٹ میں دنیا بھر سے ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔ اولمپکس میں کھیلوں کے مقابلوں کے لیے 35 مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں پانچ تاریخی مقامات بھی شامل ہیں۔
اولمپکس 2024: پیرس کے تاریخی مقامات پر کھیلوں کے مقابلے

9
پیرس کے علاوہ اولمپکس 2024 میں سیلنگ کے مقابلے مارسے شہر میں منعقد ہوں گے۔

10
دنیا بھر سے لگ بھگ 300 سیلرز مقابلے میں شریک ہو رہے ہیں۔