رواں برس کھیلوں کی دنیا کے سب سے بڑے مقابلے 'اولمپکس' فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقد ہونے جا رہے ہیں جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ 17 روزہ ایونٹ کا آغاز 26 جولائی سے ہو گا جو 11 اگست تک جاری رہے گا۔ ایونٹ میں دنیا بھر سے ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔ اولمپکس میں کھیلوں کے مقابلوں کے لیے 35 مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں پانچ تاریخی مقامات بھی شامل ہیں۔
اولمپکس 2024: پیرس کے تاریخی مقامات پر کھیلوں کے مقابلے

1
اولمپکس میں آئفل ٹاور کے قریب بیچ والی بال کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔

2
آئفل ٹاور کی تعمیر 1889 میں ہوئی تھی۔

3
پیرس کے گرینڈ پالے میوزیم میں فینسنگ اور تائی کوانڈو کے مقابلے ہوں گے۔

4
یہ میوزیم 1900 میں تعمیر کیا گیا تھا جس کا منفرد آرکیٹیکچر اس کی پہچان ہے۔