بنگلہ دیش میں جاری پانچویں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ ون کے میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو دو رنز سے شکست دے دی۔
پیر کو چٹاگانگ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کے جی پی ڈومنی نے تین چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے ستاون گیندوں پر 86 رنز اسکور کیے جب کہ دوسرے قابل ذکر بلے باز ہاشم آملا تھے جنہوں نے 41 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹم ساؤتھی اور اینڈرسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکور کیے۔
ابتدائی بلے باز ولیم سن نے 51 جب کہ راس ٹیلر نے تین چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے اسٹیئن نے چار جب کہ عمران طاہر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ہفتہ کو چٹاگانگ میں کھیلے جانے والے میچ میں بارش کے سبب ڈک ورتھ لوئیس فارمولے کے تحت نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے فاتح قرار دے دیا گیا تھا۔ جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنا پہلا ميچ سری لنکا سے ہار چکی ہے۔
جنوبی افریقہ کے جی پی ڈومنی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔