بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر اور جمّوں کو ملانے والا ایک تاریخی راستہ 'مغل روڈ' رواں سال مارچ سے کرونا وائرس کی وجہ سے بند تھا جو اب شوپیاں سے راجوری تک دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ یہ راستہ صدیوں پہلے 'شاہراہِ نمک' کے نام سے جانا جاتا تھا اور پھر ہندوستان میں مغل بادشاہوں کے دورِ اقتدار میں 'مغل روڈ' کے نام سے مشہور ہوا۔ اس خوب صورت راستے کی سیر کیجیے اس پکچر گیلری میں۔
بھارتی کشمیر کے تاریخی مغل روڈ کا سفر

1
آمد و رفت کا یہ قدرتی راستہ ہندوستان میں مغلوں کے دورِ اقتدار میں 'مغل روڈ' کے نام سے مشہور ہوا۔ کیوں کہ مغل بادشاہ، وزرا، گورنر اور دیگر سرکاری عہدے دار اور اہلکار سفر کے لیے اسی راستے کو چنتے تھے۔

2
جموں اور کشمیر کو ملانے والا یہ واحد راستہ نہیں، نیشنل ہائی وے بھی دونوں وادیوں کا زمینی رابطہ قائم کرتی ہے۔ لیکن مغل روڈ کو تاریخی اعتبار سے خاصی شہرت حاصل ہے۔

3
مغل بادشاہ جہانگیر کے عہد کے مشہور انجینئر علی مردان خان نے اس راستے کو باقاعدہ سڑک بنایا تھا اور اس پر قیام گاہیں بھی بنائیں تھیں۔ تاکہ مسافروں کو آسانیاں ملیں۔

4
جمّوں اور کشمیر کے درمیان سفر کرنے والے بکروال بھی اسی راستے کو چنتے ہیں۔