پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں واقع ہرن مینار کی بنیاد شہنشاہ جہانگیر کے دور میں سن 1607 میں رکھی گئی۔ سیاح دور دراز علاقوں سے اس دلکش فنِ تعمیر کو دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔ ہرن مینار میں ایسا کیا خاص ہے دیکھیے یہ پکچر گیلری۔۔
ہرن مینار: شہنشاہ جہانگیر کے دور کی اہم یادگار

5
ہرن مینار اور بارہ دری کی تعمیر کے لیے چونے کا پتھر استعمال کیا گیا ہے۔ کئی سال گزر جانے کے باوجود عمارت کی شان و شوکت تاحال برقرار ہے۔

6
تالاب کے چاروں کونوں پر خوبصورت مربع شکل کے کمرے تعمیر کئے گئے ہیں۔

7
مینار کے مشرق کی جانب وسیع و عریض تالاب ہے جس کے اطراف میں چبوترے قائم کیے گئے ہیں جب کہ اس کے وسط میں ایک بارہ دری ہے۔

8
سیاح اس عمارت کے اطراف موجود سرسبز و شاداب علاقے کی سیر کے علاوہ یہاں کشتی رانی سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔