پاکستان کے شمالی علاقہ جات تو اپنی قدرتی حسن کی وجہ سے مشہور ہیں ہی، البتہ جنوب میں واقع بلوچستان بھی خوب صورتی میں کم نہیں۔ بلوچستان نہ صرف معدنی ذخائر سے مالا مال ہے۔ بلکہ یہاں سیاحت کے شعبے میں بھی بہت مواقع ہیں۔ بلوچستان کے خوب صورت ساحل سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ رہے ہیں اور کراچی کے شہری اب تفریح کے لیے بلوچستان کے ساحلوں کا رخ کرنے لگے ہیں۔
ہنگول نیشنل پارک میں خوب صورت ساحل اور حیرت انگیز پہاڑ

1
کراچی سے ہنگول نیشنل پارک اور کنڈ ملیر کے ساحل جانے کے لیے آپ کو مکران کوسٹل ہائی وے پر سفر کرنا ہوگا۔ بلوچستان کی ساحلی پٹی کے ساتھ ساتھ گزرنے والی اس شاہراہ پر سفر خاصا دلچسپ ہے۔ مکران کوسٹل ہائی وے کہیں بلند پہاڑوں میں سانپ کی طرح بل کھاتی ہے تو کہیں صحرا نما میدانوں کے درمیان ایک سیدھی سیاہ لکیر کی طرح نظر آتی ہے۔

2
مکران کوسٹل ہائی وے پر تقریباً 150 کلو میٹر سفر کرنے کے بعد آپ ہنگول نیشنل پارک میں واقع کنڈ ملیر کے ساحل پر پہنچ جاتے ہیں۔

3
کنڈ ملیر بیچ آج کل کراچی کے شہریوں کی نئی تفریح گاہ ہے۔ اگرچہ یہ ساحل کراچی سے تقریباً 250 کلو میٹر دور ہے مگر ہر ہفتے سیکڑوں سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں۔

4
کنڈ ملیر بیچ پر سیاحوں کے لیے ایک ویو پوائنٹ بھی بنایا گیا ہے جہاں سے لوگ طلوع اور غروبِ آفتاب کا منظر دیکھتے ہیں۔