کراچی میں صدر کے علاقے میں کئی دہائیوں سے متعدد دکانوں میں پیتل اور المونیم کی ظروف سازی کا نفیس کام کیا جا رہا ہے۔ کسی زمانے میں شہر میں ان دکانوں کی تعداد کافی تھی البتہ وقت کے ساتھ اس میں کمی آئی ہے۔ ان دکانوں میں پیتل اور المونیم کے ظروف پر تمام کام ہاتھ سے کیا جاتا ہے جو مختلف مراحل سے گزر کر کسی شکل میں ڈھلتا ہے پھر اس پر ہاتھ سے نقش نگاری ہوتی ہے۔ آخری مرحلے میں اس پر پالش کی جاتی ہے۔
پیتل اور المونیم کے ظروف ناپید ہونے کے قریب

1
ان دکانوں میں مختلف دھاتوں سے بنائے گئے شاہکاروں پر نقش نگاری کا کام انتہائی مہارت سے کیا جاتا ہے۔

2
بعض دکانوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ کسی زمانے میں ان ظروف اور فن پاروں کے قدر دان ہوا کرتے تھے البتہ اب ان کا استعمال متروک ہوتا جا رہا ہے۔

3
بعض دکانوں کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں ہر مذاہب کے مقدس نشانات اور مورتیاں بھی رکھی ہوئی ہیں۔

4
دکان داروں کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ پیتل، المونیم یا دیگر دھاتوں سے ظروف سازی کی دکانیں ختم ہوتی جا رہی ہیں۔