امریکہ میں ہر سال 31 اکتوبر کو ہالووین تہوار منایا جاتا ہے۔ اس تہوار میں شام ڈھلتے ہی بچے اور بعض اوقات بڑے بھی جنوں، بھوتوں، روحوں اور پریوں کا کاسٹیوم پہن کر نکلتے ہیں اور اپنے گلی محلے یا دوسرے علاقوں میں ہر گھر پر جا کر دستک دیتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں بھی اس حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے شرکت کی۔
وائٹ ہاؤس میں سجی ہالووین کی تقریب

1
وائٹ ہاؤس میں ہونے والی تقریب کی میزبانی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے کی۔ تقریب میں شریک بچوں نے بھی مختلف اقسام کے کاسٹیومز پہنے ہوئے تھے۔

2
صدر اور خاتونِ اول نے تقریب میں آنے والے بچوں کا خیر مقدم کیا اور بچوں کے ساتھ گھل مل گئے۔ اس موقع پر کاسٹیومز، سجاوٹی سامان، کارڈز، چاکلیٹس اور ٹافیوں پر بھی خطیر رقم خرچ کی جاتی ہے۔

3
تقریب کی غرض سے وائٹ ہاؤس کو خصوصی طور پر سجایا گیا تھا۔

4
تقریب کے شرکا نے صدر ٹرمپ اور میلانیا سے ملاقات کے ساتھ ساتھ سیلفیز بھی بنائیں۔ ہالووین کے موقع پر بچوں کو چاکلیٹ اور ٹافیاں پیش کی گئیں۔ امریکہ میں یہ تہوار عشروں سے منایا جا رہا ہے اور ہر سال اس کی دھوم دھام، سج دھج اور اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے۔