رسائی کے لنکس

امریکہ میں ’حلال فوڈ‘ کا بڑھتا رجحان


امریکہ میں ’حلال فوڈ‘ کا بڑھتا رجحان
please wait

No media source currently available

0:00 0:06:14 0:00

امریکہ میں اسلام تیسرا بڑا مذہب تصور کیا جاتا ہے۔ چند سال پہلے امریکہ میں حلال کھانوں کی دستیابی ایک مشکل کام تھا، مگر اب ایسا نہیں۔ مدیحہ انور آپ کو ریاست نیو جرسی میں ایک حلال فوڈ فیکٹری لے جا رہی ہیں اور دکھا رہی ہیں کہ امریکہ میں حلال فروزن فوڈ کیسے تیار اور تقسیم کیا جاتا ہے۔۔۔

’اسلامک فوڈ اینڈ نیوٹریشن کونسل آف امریکہ‘ کے مطابق، امریکہ میں اس وقت حلال فوڈ مارکیٹ کا حجم 20 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ امریکہ میں حلال کھانے کی بڑھتی مانگ اس بات کا ثبوت ہے کہ حلال فوڈ نہ صرف مسلمان کمیونٹی بلکہ امریکیوں میں بھی یکساں مقبول ہے۔ ماہرین توقع ظاہر کر رہے ہیں کہ آئندہ چند برسوں میں حلال فوڈ کی صنعت کا شمار امریکہ کی بڑی صنعتوں میں کیا جائے گا۔

امریکہ میں حلال فروزن فوڈ کی تیاری اور تقسیم کے مختلف مراحل کیا ہیں، دیکھیئے اس وڈیو رپورٹ میں۔

XS
SM
MD
LG