رسائی کے لنکس

گوگل بھارت کے اوپن ای کامرس نیٹ ورک ’او این ڈی سی‘ میں شرکت  کا خواہش مند


الفابٹ کمپنی کا معروف انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل اپنی خریداری کی خدمات کو بھارت کے اوپن ای کامرس نیٹ ورک او این سی ڈی کے ساتھ مربوط کرنے کے لیے بھارتی حکومت کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔

خبررساں ادارے رائٹرز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ بھارت نے ملک کی ای کامرس مارکیٹ میں وال مارٹ اور ایمزان جیسی امریکی کمپنیوں کی برتری ختم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گزشتہ ماہ کے آخر میں اپنا اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس یعنی او این ڈی سی متعارف کرایا ہے۔

رائٹرز کے مطابق ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گوگل یہ بات چیت ، مالیاتی لین دین سے متعلق بھارتی حکومت کے انیشیٹو، یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس‘ کے تحت ادائیگیوں کے کامیاب کاروبار کے بعد ہو رہی ہے۔

گوگل نے خریداری کے اپنے کاروبار کے لیے کلی طور پر آن لائن کام کرنے والے کاروباروں کی فہرستیں جمع کرنے والے کے طور پر کام کرتا ہے اور ایمزان کی طرح اشیا اور مصنوعات کی ڈیلیوری نہیں کرتا۔

گوگل کے ترجمان نے اس بارے میں تبصرے سے انکار کیا کہ آیا ان کی حکومت کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

امریکی ٹیکنالوجی انڈسٹری پر بھارتیوں کا راج
please wait

No media source currently available

0:00 0:05:27 0:00

ترجمان نے اپنی ادائیگوں کی سروس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی توجہ ’گوگل پے‘ کے ذریعے دریافت اور ادائیگیوں کی صلاحیتوں سے متعلق ڈیجیٹل کے فوائد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو فراہم کرنے پر مرکوز رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

او این ڈی سی پراجیکٹ میں، جس کے شراکت داروں میں اس وقت فن ٹیک جیسی بھارتی کمپنی شامل ہے، سرچ کے نتائج میں اپنے پلیٹ فارم پر ایک دوسرے کی لسٹنگ دکھائیں گی۔ حکومت کا منشا یہ ہے کہ جو کاروبار اپنی مصنوعات انٹرنیٹ پر بیچنا چاہتا ہے، اس کے اخراجات میں کمی کی جائے اور مسابقت کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں۔

او این ڈی سی پروگرام کا ہدف تین کروڑ فروخت کاروں اور ایک کروڑ تاجروں کو انٹرنیٹ پر یکجا کرنا اور کم از کم 100 شہروں اور قصبوں تک اس پروگرام کے دائرہ کار کو بڑھانا ہے۔

(خبر کا مواد رائٹرز سے لیا گیا)

XS
SM
MD
LG