امریکہ کے شہر لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں اتوار کو ہالی وڈ کے سب سے معتبر ایوارڈ 'آسکرز 2022' کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی۔ گزشتہ برس عالمی وبا کرونا وائرس کی وجہ سے تقریب ورچوئل منعقد کی گئی تھی لیکن اس بار تین میزبانوں نے تقریب کو سجایا۔ کامیڈین ایمی شومر، وانڈا سائکس اور اداکارہ ریجینا ہال نے آسکر کی تقریب کی میزبانی کی۔ ایوارڈ شو میں ہالی وڈ کے اداکاروں، ہدایت کاروں اور دیگر نامور شخصیات نے چار چاند لگائے۔
آسکرز 2022: رنگا رنگ تقریب کی جھلکیاں

5
گلوکارہ بلی آئلش اپنے گانے پر پرفارم کر رہی ہیں۔

6
آسکرز 2022' کے لیے بہترین فلم 'کوڈا' قرار پائی۔

7
تقریب میں ایک ناخوش گوار واقعہ بھی پیش آیا۔ اداکار وِل اسمتھ نے بیوی کا 'مذاق اڑانے' پر کامیڈین کرس روک کو اسٹییج پر جا کر تھپڑ لگا دیا۔

8
وِل اسمتھ کو ان کی فلم 'کنگ رچرڈ' کے لیے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔